| | | | |

ناگ پور ٹیسٹ،بھارتی اسپنر جدیجا کی ممکنہ بال ٹیمپرنگ،آئی سی سی کیا کرنے والی

ناگ پور،کرک اگین رپورٹ

ناگ پور ٹیسٹ،بھارتی اسپنر جدیجا کی ممکنہ بال ٹیمپرنگ،آئی سی سی کیا کرنے والی۔بھارت کے گیند باز روندرا جدیجا کی جانب سے ممکنہ بال ٹیمپرنگ کوشش اور فوٹیج کے بعد ٹیسٹ کے ریفری اور آسٹریلیا ٹیم منیجمنٹ کا رابطہ ہوا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے آفیشل انکوائری لانچ کئے جانے کا امکان ہوگیا ہے۔

ناگ پور میں جمعرات کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اس وقت ایک ڈرامہ ہوا،جب آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی 120 پر آئوٹ ہوگئے تھے تو رویندرا جدیجا 16 واں اوور کروانے آگئے تھے۔ایسے میں فاسٹ بائولر محمد سراج ان کے قریب آئے اور پھر کیا ہوا۔

فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جدیجا نے اپنے ہاتھ کی انگلی پر کوئی غیر ملکی مادہ لگایا ہوا تھا۔جدیجا اور سراج نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں سے غیر ملکی مادہ کو ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کرتے یا پھر  صاف کرنے میں معاون بنے۔

آسٹریلین اسپنر کے سامنے 177 پر ڈھیر،وکٹ چیٹنگ کا الزام

کمنٹیٹرز نے اس کا نوٹس لے لیاتھا اور اس پرتبصرے کرتے کہا ہے کہ ایسا ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔اسپنر جدیجا نے  ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی ہے۔ٹیم 177 پر ڈھیر کی،اسپنر نے 5 وکٹیں لیں۔جواب میں اسی وکٹ پر بھارت نے آسانی کے ساتھ ایک وکٹ پر 77 اسکور کرلئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اس پر ایکشن لے لیا گیا ہے،اب آئی سی سی اس واقعہ کو دیکھے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *