| | | | |

آئوٹ ،ناٹ آئوٹ کی نئی بحث،عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری کاکیا بنا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ کی ڈبل  سنچری بارش میں بہہ گئی۔سڈنی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی وجہ سے آدھا دن تاخیر سے شروع ہوا تو پیٹ کمنز نے اپنی ٹیم کے 4 وکٹ پر بنائے گئے 475 رنز کے آگے بڑھنے سے انکار کیا اور ڈکلریشن کردی۔یوں عثمان خواجہ جو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سے 195 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے،وہ ناٹ آئوٹ ہی رہ گئے۔یوں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ایک خواب رہ گئی۔

جنبوبی افریقا کی پہلی اننگ کا آغازتباہ کن تھا۔37 پر 3 وکٹیں گرگئیں۔اس کے بعد چوتھی وکٹ 85 پر پویلین لوٹ گئی۔تیمبا باووما 35 کرکے گئے۔کپتان ڈین ایلجر 15 کرسکے۔

بابر اعظم کو سبکدوش،سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ،وسیم،شعیب اور شاہد کا رد عمل

سٹین سمتھ کی جانب سے کیا گیا سلپ کیچ بھی ہائی لائٹ ہوا،جب انہوں نے ساتھیوں کے ساتھ اچھل کود شروع کی ۔انہوں نے یہی ظاہر کیا کہ یہ آئوٹ ہے لیکن تھرڈ امپائر نے کلوز تصاویر کی مدد سے اسے ناٹ آئوٹ قرار دیا۔آسٹریلیا کی اننگ میں مارنوس لبوشین کا کیچ بھی ایسے ہی ناٹ آئوٹ قراردیاگیا تھا،اس پر پروٹیز فیلڈرز اچھلے تھے۔

جنوبی افریقا نے دن ختم ہونے تک 6 وکٹ پر 149 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *