| | | | | | | | | | |

آج سے نئے رولز،آدھی رات کو نیا کوچ، دوسری پوزیشن،آج بھی ون ڈے ،11 اہم نیوز

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

 آج سے نئے رولز،آدھی رات کو نیا کوچ، دوسری پوزیشن،آج بھی ون ڈے ،11 اہم نیوز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 5 وکٹ کی پرفارمنس  اپنی مرحوم والدہ کے نام کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے جاری رکھیں گے۔

جنوبی افریقا میں ٹی 20 لیگ کا آغاز ہونے والا ہے۔نئے رولز متعارد ہورہے ہیں۔ٹاس کے بعد ٹیم کا انتخاب ہوگا۔اسی طرح فری ہٹ پر اگر بیٹر بولڈ ہوگیا تو بال ڈیڈ ہوگی،اس پر کوئی رن نہیں شمار کیا جائے گا۔ٹی 20 ورلڈکپ میں نواز نے کوہلی کو فری ہٹ پر بولڈ کیا تھا اور اس پر اضافی رنز بائی کے بنائے گئے تھے۔یہ قانون اس وقت بہت ڈسکس ہواتھا۔جنوبی افریقا ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن آج 10 جنوری سے شروع ہوگا۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روہ میچ میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو بذریعہ ٹوئٹ مبارکباد دی ہے۔

پہلا ون ڈے،سرفراز کے بعد رضوان کی بھی اٹھان،پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب،چھٹی سے تیسری پوزیشن

آدھی رات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کردیا ہے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو ایک بار پھر ویمنز ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔وہ پہلے بھی یہ کام کرچکے ہیں،انہیں نیوزی لینڈ سے فوری آسٹریلیا جانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان ویمنز ٹیم کو جوائن کریں،جہاں تیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچزکے لئے موجود ہے۔

پاکستان میں شاہد آفریدی کو ورلڈکپ 2023 تک چیف سلیکٹربنائے جانے کی کوششیں جاری ہیں،فی الحال وہ عبوری چیف سلیکٹر ہیں۔اس حوالہ سے کام میں تیزی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم مالدیپ میں ہیں،ان کی تیراکی کی تصاویر گزشتہ روز منظر عام پر آئی ہیں لیکن انہوں نے آج انکشاف کیا ہے کہ وہ شارک مچھلی سے بچ گئے۔قریب تھا کہ اس کے بڑے جبڑے پہنچ جاتے۔

محمد رضوان پر کیوی پیسر کا سخت حملہ،وکٹ کیپر تڑپتے رہے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ جیتنے پر پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔اس وقت اس سے آگے بھارت ہے۔اس کے 139 اور پاکستان کے 130 پوائنٹس ہیں۔آئی سی سی ون ڈے  رینکنگ میں میں پاکستان نیوزی لینڈ کو اگلے 2 میچزہراکر ٹاپ پوزیشن پر آسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے مسلسل 9 ایک روزہ میچز جیت لئے ہیں۔

بھارت اور سری لنکا کا پہلا ایک روزہ  میچ آج گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچزجاری ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں اعظم خان کی سنچری کا ذکر ہے۔ساتھ میں ناقص امپائرنگ بھی بڑھ رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران بائونسر سے بچنے کی کوشش میں ان فٹ ہوئے،اس کے باوجود طبی امداد لے کر کھیلتے رہے،ان کی فٹنس اور اگلے میچز میں شرکت کا فیصلہ آج ہوگا۔انہوں نے جیت میں اہم کردار اداکیا اور 77 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ایک بار پھر بابر اعظم ی کپتانی کی حمایت کی ہے اور کہ ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے وسوسے ہیں جو اچھی بات نہیں۔وہ  نیوزی لینڈ میچ میں دبائو میں دکھائی دیئے ہیں۔انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *