| | | |

یارک شائر کے نئے کپتان شان مسعود کا کائونٹی سے متعلق اہم معلومات لینےکا انکشاف

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

یارک شائر کے نئے کپتان شان مسعود کا کائونٹی سے متعلق اہم معلومات لینےکا انکشاف۔ڈربی شائر کائونٹی 2 سال سے نسلی پرستی کے سنگین الزامات اور اس کے مرکزی کردار عظیم رفیق کے انکشافات کے بعد سزائوں کے عمل سے گزررہی ہے،اس کا امیج تباہ ہوگیا ہے،ٹیم دویژن ون سے ڈویشن2 میں چلی گئی ہے۔ایسے میں اگر کوئی ایشین اوروہ بھی پاکستانی ہو تو چیلنج مشکل ہی نہیں بہت مشکل ہے۔یہاں اس چیلنج کو قبول کیا گیا ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ شان مسعود جو کہ کپتان بنائے گئے ہیں،ان کے کائونٹی کے بارےمیں خفیہ روابط ہیں۔ڈیود ویلی جو کہ پی ایس ایل میں ملتان کےلئے کھیل چکے ہیں،ان سے الگ معلومات لی ہیں،پھر کائونٹیکے اہم افراد سے مختلف انداز میں لی ہیں۔

یارک شائر کائونٹی نے جب شان مسعود کو اگلے سیزن کے لئے کپتان بنانے کا اعلان کیا تو یہ بڑی بات تھی کہ کلب کا کپتان غیر ملکی ہوگا،اس لئے کہ صدی سے بڑی کائونٹی ہسٹری میں شان مسعود یارک شائر کے دوسرے غیرملکی کپتان بنے ہیں۔

آج ایک ون ڈے،قومی ٹی 20 کے 2 میچز،شان مسعود پاکستانی ٹیم، میں واپس

شان مسعود کے بارے میں جب یہ اعلان ہواتو وہ لاہور میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مصروف تھے۔انہوں نے اب برٹش میڈیا کو ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ  کرکٹرز کے طور پر ہم ماضی میں پھنس جاتے ہیں۔ہم نے طاقتور ٹیموں کوگرتے دیکھا  اور گری ہوئی ٹیموں کو اوپر جاتے دیکھا ہے۔میں نے بہت سے لوگوں سے الگ الگ معلومات لی ہیں۔ڈیوڈ ویلی سے پی ایس ایل میں ملتان کے لئے کھیلتے ہوئے بات کی۔باہر جاکر یارک شائر سے جڑے لوگوں سے  ملا ہوں۔میں ایک سیدھا سادھا سا آدمی ہوں۔سب سے معلومات لیتا ہوں۔مجھے کوئی پروا نہیں ہے کہ میں کہاں کھیلنے جارہا ہوں ،میں آگے کا سوچتا ہوں۔اس سلسلہ میں ڈیوڈ میلان،ہنری بروکس اور عادل رشید  سے بات کی ہے۔میں کرکٹ سے ہی فرق لاسکتا ہوں،جو کچھ ہوچکا،میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا ،جو ہونا ہے،اس پر فوکس ہے۔

شان مسعود کپتان بن گئے،100 ویں میچ میں برق رفتار ففٹی،ڈربی شائر فاتح

شان مسعود نے کہا کہ میں ایک رول ماڈل بننا چاہتا ہوں۔یارک شائر کے لئے۔برٹش ،پاکستانی کمیونٹی کے لئے اور بلا امتیاز سب کے لئے،اگر ایسا ہوگیاتو یہ میری بڑی کامیابی ہوگی۔

شان مسعود نے اس سال ڈربی شائر کے لئےکھیلا،کامیاب سیزن گزارا۔اپنے کوچ مکی آرتھر کی وجہ سے ان کو یہ موقع ملا لیکن اب انہوں نے جب کائونٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیاتو وہ تھوڑا ناراض تھے لیکن جب ان کو یہ  معلوم ہوا کہ یہ کیوں ضروری ہے تو پھروہ بھی سمجھ گئے۔شان مسعود نے اس سال کائونٹی کے ہرفارمیٹ مین اہم کردار اداکیا،اسی وجہ سے آج وہ ٹی 20 بھی کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی فتح کے ہیرو عامر جمال کا پلان،شان مسعود بھی کپتان بن گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *