| | | |

کیوی کپتان کین ولیمسن کا پاکستانی عوام کے لئے خاص پیغام

 

 

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستانی لوگوں کے لئے پاکستان جاکر کھیلنے کو بےتاب ہوں۔وہاں کے لوگوں نے بہت انتظار کیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم وہاں جائیں اور کرکٹ کے لئے کچھ کریں۔
یہ باتیں تھیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی،جو کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے اعلان کے بعد کررہے تھے۔

کین ولیمسن کہتے ہیں کہ
سچ یہ ہے کہ بہت بے چین ہیں کہ پاکستان جاکر کھیلیں،پاکستان کی قابل فخر کرکٹ ہسٹری ہے۔ہم نے مسابقتی کرکٹ کھیلی ۔تمام فارمیٹ کی بہترین ٹیم پاکستان ہے۔کتنے طویل عرصہ سے ہم وہاں نہیں گئے۔

پاکستان کا دورہ مشکل ٹاسک ہے۔بڑا چیلنج ہے۔فاسٹ باؤلرز کی ایک کھیپ سے جنگ ہوگی۔بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس بیٹرز سے مقابلہ پڑے گا،سچ میں مشکل ٹاسک ہوگا لیکن پاکستان کرکٹ اور پاکستانی لوگوں کے لئے ہم وہاں جانے کو بے چین ہیں اور یہ واقعی خاص دورہ ہوگا۔

کیوی ٹیم پہلے مرحلے میں پاکستان میں 27 دسمبر سے 2 ٹیسٹ کھیلے گی جو کراچی اور ملتان میں ہونگے۔اس کے بعد محدود اوورز کے میچ ہونگے۔دوسرے مرحلے میں اپریل میں میچز ہونگے۔مکمل تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں ۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے 2 شیڈول ،15 میچز،ملتان میں پھرٹیسٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *