| | | | |

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ،ٹاس ہوگیا،گرین کیپس کے لئے نیا فیصلہ

 

 

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بنگلہ دیش کے خلاف آخری رائونڈ میچ سے قبل گروہ فوٹو بھی بنایا گیا جو پی سے بی نے جاری کیا ہے۔

سہ ملکی سیریز، آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی کے ساتھ
محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، محمد حسنین اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ کے آخری رائونڈ میچ کا ٹاس  بنگلہ دیش نے جیت لیا ہے۔پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔یوں پاکستان کو بعد کی بیٹنگ دے دی ہے۔گرین کیپس کے لئے یہ نیا فیصلہ ہوا ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مقابل ہیں۔دونوں ٹیمز کا بھی یہ آخری میچ ہے۔
فائنل میچ کل جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔
بنگلہ دیشی ٹیم تمام 3 میںچز ہارچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *