| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اور بھارتی اسکواڈز میں ایک ایک تبدیلی کنفرم

میلبورن،لاہور

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈز میں تبدیلی،پاکستان اور بھارت نے ایک ایک کھلاڑی بدل دیا ہے۔بھارتی ٹیم میں جسپریت بمراہ کی آفیشل انٹری ہوگئی ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں فخرزمان آگئے ہیں۔

محمد شامی کو بھارتی بورڈ نے جسپریت بمراہ کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دے دی ہے۔محمد سراج اور شردول ٹھاکر متبادل وبیک اپ کے طور پر آسٹریلیا میں رہیں گے۔

پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، اور شان مسعود۔
ٹریول ریزروز: محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا شیڈول

اکتوبر23 – بمقابلہ انڈیا، میلبرن
اکتوبر27 – بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ
اکتوبر 30- بمقابلہ کوالیفائر، پرتھ
نومبر3 – بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی
نومبر 6- بمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *