| | | | | |

پاک بھارت ٹیموں کی لڑائی کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات،شرٹس کا تبادلہ

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

پاک بھارت ٹیموں کی لڑائی کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات،شرٹس کا تبادلہ۔پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی میچ کی لڑائی کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا۔پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور کو پیش کی جبکہ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو پیش کی۔

ٹی 20 ورلڈکپ،جمائما نے پاکستان سے فتح چھین لی،بھارت کامیاب

اس سے قبل گزشتہ رات بھارت نے سخت مقابلہ کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ٹی20 ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں شکست دی تھی۔

ادھرپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا آج صبح نیولینڈز میں پریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیا ہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل صبح ویسٹرن پروونس میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آئرلینڈ کے خلاف 15 فروری کو نیولینڈز میں کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *