| | | | | |

پاکستان اور بھارت کا آج ٹی 20 ورلڈکپ میں کڑا مقابلہ،ٹاس اور میچ کی پیش گوئی

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا سب سے بڑا میچ اتوار 23 اکتوبر کو کھیلا جارہا ہے۔میلبرن کے ایک لاکھ تماشائیوں کے گنجائش والے اسٹیڈیم میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوگی۔میلبرن سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ بارش کی پیش گوئی کی شدت میں کمی آئی ہےاور کامل یقین سے کہا جارہا ہے کہ میچ مکمل ہوگا۔بارش سے شاید ہی قدرے متاثر ہو۔موسم ابرآلود ہوگا،اس لئے پیسرز کے لئے معاون اور بیٹرز کے لئے چیلنج ہوگا۔

بھارتی ٹیم آئی سی سی کی نمبر ون رینک ٹیم ہے۔پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔حالیہ عرصہ میں دونوں کی پرفارمنس انیس،بیس کے فرق کے ساتھ چلی ہے۔گزشتہ سال کے ورلڈ ٹی 20 میں  بھی اتفاق سے دونوں کا پہلا میچ تھا،اس سال بھی مہم کا آغاز ہے۔یہ بات ماننے کی ہے کہ گزشتہ سال پاکستان  سے بھارت پہلا میچ کیا ہارا،جیسے اعتماد کسی نے لوٹ لیا ہو۔پھر کیا تھا ،ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل سکی تھی،اس بار بھی جو ٹیم ہارے گی،اس کے حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

یہی نہیں ،اگست اور ستمبر 2022 ہی میں ایشیا کپ کے 2 میچز کھیلے گئے۔پہلا میچ بھارت جیتا تو دوسرے میں پاکستان نے بائونس بیک کیا اور پھر بھارت فائنل سے باہر ہوا۔ساتھ میں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ دونوں میچز آخری اوور تک گئے۔معمولی انچز سے ادھر سے ادھر منتقل ہوگئے تھے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت ،ٹاس سے فوری نتیجہ،پچ سے سرپرائز

بھارتی ٹیم کو انجریز مسائل کا سامنا ہے۔ٹاپ بائولر جسپریت بمراہ باہر ہیں۔رویندراجدیجا کی خدمات نہیں ہیں۔اکسر پٹیل سے امیدیں ہیں،محمد شامی لائے گئے ہیں۔ادھر پاکستانی ٹیم میں جیسا کہ رپورٹ کیا جاچکا ہے کہ فخرزمان دستیاب نہیں ہیں۔مڈل آرڈر ہمیشہ کی طرح مشکوک رہے گی کہ چلتی ہے یانہیں۔اسی طرح  خوشدل شاہ پہلی سلیکشن نہیں ہونگے۔شان مسعود ہونگے۔حیدر علی کھیلیں گے۔

نئی پچ ہوگی،بائونسی ہوگی،بیٹرز کےلئے بھی بہتر ہوگی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی۔اسپنرز کا بھی خوب کردار ہوگا۔

ٹاس کون جیتے گا

یہ اہم سوال ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم  کے لئے شاید اب یہ بات زیادہ تشویشناک نہ ہو کہ پاکستان بھارت کے خلاف باہمی 11 میچزمیں سے 3–8 سے خسارے میں ہے۔گزشتہ ٹاس بابر اعظم کے حق میں گرا تھا۔یہ ٹاس کا سکہ بابر اعظم کے حق میں گرسکتا ہے۔اس صورت میں پاکستان  فیورٹ ہوگا۔پھر پاکستان جیت بھی سکتا ہے لیکن اس کے لئے کرکے بھی دکھانا ہوگا۔بات سادہ سی ہے کہ پاکستان کی مڈل آرڈر کمزور ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے ایک بھی نہ چلے تو کام تمام ہوجاتا ہے۔آج بھی ایک یا دونوں کے نہ چلنے کی صورت میں جیت ناممکن ہوجائے گی۔کاغذ میں فیورٹ بھارت ہے۔میدان میں ففٹی ففٹی ہے۔کرک اگین کے نزدیک  پاکستان ٹاس کی صورت میں میچ بچاسکتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس  ساڑھے 12 اور میچ 1 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *