| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،پہلے بائولنگ

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان ٹاس ہارگیا ہے۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی پیس اٹیک کے پاس یہ صلاحیت موجو د ہے کہ وہ حریف ٹیم کی بیٹنگ ہلادے۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، زمبابوے کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی ۔پلیئنگ الیون میں 4 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز شامل کئے گئے ہیں۔آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی
محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

زمبابوے ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی،میچ سپر 12 کا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *