| | | | | | | |

برسبین میں پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن،کسی کو استثنیٰ نہ ملا

برسبین،کرک اگین رپورٹ

قومی اسکواڈ کا گابا برسبین میں ٹریننگ سیشن  جاری ہے۔اسکواڈ نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں شرکت کی ہے،کسی کو بھی استثنیٰ نہ ملا۔پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بنی خاص مہمان،شاہی استقبال ،تاریخی تعریف

قومی کرکٹ ٹیم کی کل انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے آج بھرپور تیاری کا کہا ہے۔کل 19 اکتوبر کو بھی یوں اہم میچ ہے کہ افغناستان ٹیم سامنے مدمقابل ہوگی۔

ٹریننگ کیمپ میں شاہین شاہ نے کھل کرپریکٹس کی،فل لینتھ کے ساتھ بائولنگ کررہے ہیں۔خیال ہے کہ وہ اب 100 فیصد فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے اہم میچ میں بارش کا امکان بھی موجود ہے ،اس کے باوجود تیاریاں جاری ہیں۔فینز کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *