| | | | |

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا ون ڈے آج،پی سی بی پسپا،نائب کپتان مذاق بن گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج 11 جولائی 2022 بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ویسے تو دونوں ٹیمیں ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ کٹواچکی ہیں لیکن بہر حال اس کی تیاری اور ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کی اہمیت کو دیکھنے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس کی نمبر ون ٹیم ورلڈکپ کی فیورٹ ہی ہوگی تو آج کا میچ اس کا فیصلہ بھی کردے گا کہ نمبر ون کون ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سے جو جیتے گا وہ 140 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوجائے گا۔139 پر موجود بھارت کا دوسرا نمبر ہوجائے گا۔اتفاق سے اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 130 پوائنٹس ہیں،بہتر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان کی دوسری پوزیشن ہے۔

بھارت،سری لنکا میچ میں ڈرامہ،روہت شرما نے رن آئوٹ اپیل واپس لے کر سنچری بنوادی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا ون ڈے آج،پی سی بی پسپا،نائب کپتان مذاق بن گئے۔پہلا ایک روزہ میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم اس میچ کے لئے بھی فیورٹ ہوگی لیکن  کیوی ٹیم ٹاس جیت گئی تو حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔نائب کپتان شان مسعود آج بھی نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان اپنی وہی ٹیم کھلائے گا جس نے پہلا میچ جیتا تھا۔

ادھر بابر اعظم کی پاور،فیصلہ کی طاقت اور سٹینڈ لینے ،عوامی رد عمل کے خوف سے پی سی بی کے ذرائع سےیہ نیوز بھی چلی ہیں کہ پاکستانی کپتان اور کوچنگ اسٹاف اپنی الیون کھلانے میں آزاد ہے۔کوئی مداخلت نہیں ہوگی،یہ فیصلہ بابر اعظم کے سخت سٹینڈ لینے پر کیا گیا ہے لیکن کوششیں جاری رہیں گی۔پاکستانی ٹیم سیریز جیتی تو کوششوں کو دھچکا لگے گا۔

مکی آرتھر کا پی سی بی کو انکار،مشیر تک بننے سے معذرت ،اصل سٹوری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *