| | | | | |

پاکستان کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے باہر،آئی سی سی اب فیصلہ کرے گی

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے ورلڈ کپ میچز بھارت سے باہر،آئی سی سی اب فیصلہ کرے گی۔

پاکستان نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر شفٹ کرنے کا آفیشل مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اسے تسلیم کیا ہے اور سوالات اٹھادیئے ہیں کہ یہ کیا چل رہا ہے۔

پاکستان نے اپنے ورلڈکپ میچز بھارت سے باہر کھیلنے کی بات اس جواب میں کی ہے کہ بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ ساتھ میں اس کا ایونٹ ملک سے باہر لے جانے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

ادھر معاملہ اب آئی سی سی ایوانوں میں جا چکا ہے۔اگلے ماہ آئی سی سی دونوں ایونٹس سے متعلق اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔

کرک اگین ذرائع کے مطابق معاملہ آئی سی سی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ایشین کرکٹ کونسل اجلاس آئی سی سی اجلاس سے ایک روز قبل ہوگا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *