| | | | | |

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سیریز ملتوی کردی

 

 

 

لاہور، 19 اکتوبر 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں یہ سیریز جنوری 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024 ء میں کرنی ہے۔

پاکستان آنے والی غیر ملکی بڑی ٹیم کی سیریز ایک سال کے لئے ملتوی،بریکنگ نیوز

مختصر دورانئے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

جنوری 2023میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *