| | | | |

پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی جذباتی ملاقات کل ہوگی

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت کے کپتانوں میں کل ایک زبردست اور جذباتی ملاقات ہونے جارہی ہے۔یہ ملاقات کرتار پور میں ہوگی۔

بھارت کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی اور انتخاب عالم  میں یہ ملاقات ہوگی۔دونوں ماضی کے اچھے دوست رہے ہیں۔اپنے وقت  میں بطور کپتان ایک دوسرے کے خلاف کھیل بھی چکے ہیں۔

بشن سنگھ بیدی ایک عرصہ سے بیمار ہیں،فالج کا بھی سامنا کیا۔ماضی قریب میں انہوں نے انتخاب عالم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اب بیدی کرتار پور آرہے ہیں،دونوں میں رابطہ میں ہے۔پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم کل کرتارپور جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *