| | | | | | | |

پی سی بی کا پہلا آفیشل رد عمل ،آئی سی سی کے تمام ایونٹس کھیلنے سے انکار کا عندیہ

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل آگیا ہے۔یہ حقیقت پر مبنی ہے جو پی سی بی نے آفیشل جاری کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی  نے کہا ہے کہ ہم کو صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا ہے، پی سی بی۔

سوچے سمجھے بغیر دئیے گئے اس بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ متنقلی کا بیان یکطرفہ ہے۔ایونٹ کا منتقلی کا بیان آئی سی سی اور اے سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہی کی صدارت میں منعقدہ اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی تھی۔

پاک بھارت کرکٹ سیاست،گھبرانے کی ضرورت نہیں،بیانیہ پارلگے گا

تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔پی سی بی نے اے سی سی سے اس اہم اور حساس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *