| | | | | |

پی ایس ایل 8 ،لاہور اور پنڈی میں میچز ہیں یا نہیں ،ایک فیصلہ ،ڈیڈلائن

 

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 

پی ایس ایل 8 کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کا فیصلہ نہیں  ہوسکس۔پی سی بی اور فرنچائز حکام کے درمیان میں جمعہ کو ہونے والے اہم اجلاس کے بعد یہ بتایا گیا ہے کہ
پنجاب حکومت کے ساتھ اخراجات پر مبنی جھگڑے کی بنیادی شقیں طےنہیں  ہیں۔نتیجہ میں اب یہ دونوں شہر شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8 کے میزبان ہونگے یا نہیں،اس کا فیصلہ اب کل ہفتہ کو ہوگا۔
اتوار سے ایک سنٹر اور یکم مارچ سے دوسرا سنٹر میزبانی میں شامل ہوناتھا۔

‏پی ایس ایل کا ہنگامی اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا, اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کروانے پر مشاورت ہوئی ہے۔ اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائزرز نے آن لائن شرکت کی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مانگے گئے بھاری اخراجات سے دستبردار ہونے کے لئے پنجاب حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو کل فیصلہ ہوگا کہ میچز کراچی جائیں گے۔
اس سے بھی قبل یہ خبر بریک ہوئی تھی کہ پنجاب حکومت سے اخراجات کے معاملے میں اختلاف پر لاہور اور پنڈی کے میچز شفٹ ہو جائیں گے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *