| | | | | | |

پی ایس ایل 3،چیمپئن تیسری ٹیم نہ بن سکی،کیسے

عمران عثمانی

پی ایس ایل 3،چیمپئن تیسری ٹیم نہ بن سکی،کیسے۔پی ایس ایل 8 تک بات آگئی ہے۔پی ایس ایل کی کہانی طویل سے طویل تر ہورہی ہے۔ابھی کل کی بات تھی۔اس کا آغاز بغیر بنیاد کے ہوا تھا۔آج بنیاد بھی ہے اور چھت بھی۔پاکستان سپرلیگ 2023 لیگ کا 8واں ایڈیشن اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے۔36 غیر ملکی پلیئرز اور درجنوں اسٹاف و تیکنیکی ماہرین ساتھ ہونگے۔

پی ایس ایل 3،چیمپئن، تیسری ٹیم۔پی ایس ایل ہسٹری،پی ایس ایل تاریخ اور پی ایس ایل کہانی کی بات کی جائے تو  لیگ کا تیسرا ایڈیشن 2018 میں ہوا تھا۔پہلے2 ایڈیشن میں 2 مختلف ٹیمیں چیمپئن بنیں لیکن تیسرے ایڈیشن میں تیسرا نی چیمپئن سامنے نہ آسکا،بلکہ پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم تیسرے ایڈیشن کی بھی چیمپئن بن گئی۔

پی ایس ایل 2،فائنل کی ٹرین لاہور پہنچ گئی۔زلمی چیمپئن

لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کردوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف 19 گیندیں قبل حاصل کیا۔26 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلنے پر نیوزی لینڈکے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔پی ایس ایل 3،چیمپئن، تیسری ٹیم۔

پی ایس ایل تاریخ،پہلا چیمپئن،پہلا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ

ٹورنامنٹ میں 435 رنز بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈبھی دیا گیا۔ان کے ساتھی کھلاڑی فہیم اشرف نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 18 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *