پی ایس ایل 8،ڈیرن سیمی پاکستان اتر گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،ڈیرن سیمی پاکستان اتر گئے۔پی ایس ایل 8 کے لئے غیر ملکی کمک آنا شروع ہوگئی ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ہر دلعزیز ڈیرن سیمی پاکستان سپرلیگ کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ان کے لئے یہی بہتر لفظ لکھا گیا ہے کہ بیک  ہوم۔

ڈیرن سیمی کے لئے پاکستان ان کا دوسرا ملک ہے اور یہ بھی کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی میں اہم کردار اد کرگئے ہیں۔پشاور زلمی نے ان کی قیادت میں ایک بار ٹائٹل جیتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز 13 فروری سے شروع ہورہے ہیں۔پہلا مرحلہ ملتان اور کراچی میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *