| | | | |

پی ایس ایل 8،ملتان کا اسلام آباد کو جیت کے لئے 191 رنزکا ہدف

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

شاداب خان کی کھلی دھلائی،ڈیوڈ ملر کے اونچے چھکے،رضوان کی ہاف  سنچری کے بعد ملر کی 23 بالز پر ففٹی نے سماں باندھ دیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم فل ہائو شو کا منظر پیش کررہا تھا،جب پی ایس ایل8 میں  ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو جیت کےلئے 191 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان میں جاری پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 7ویں میں میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف 4 وکٹ پر 190رنزبنائے۔اسلام آباد یونائیٹد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، ملتان سلطانز کی جانب سے پہلی وکٹ پہلے اوور کی پانویں بال پر شان مسعود کی گری، جس کے بعد محمد رضوان اور رایلی روسو نے اننگ کو جارحانہ اندار میں آگے بڑھایا، اور گرائونڈ کی چاروں جانب کھل کر شاٹس کھیلے،اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالرز کی کھل کر پٹائی کی۔

پی ایس ایل 8،سپرسنڈے کا پہلا،ٹاس،کرک اگین پیش گوئی درست ثابت
رائیلی روسو نے 36 رنز کی اننگ کھیلی،اور 95 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 2 چوکے ،2 چھکے شامل تھے۔رائلی روسو کے آؤٹ ہونے کے بعد ہی محمد رضوان کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا، محمد رضوان اس وقت 50 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے، ان کی اننگ 5 چوکوں اور 1 چھکے سے مزین تھی۔چوتھی وکٹ کی 78 رنزکی شراکت  بنی۔ ڈیوڈ ملر52 رنزبناکر گئے۔اور کیرن پولارڈ نے 32 سکور بنائے،
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کیرن، شاداب خان، رومان رئیس نے 1-1 وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *