| | | | | | | |

پی ایس ایل 8،آتش بازی ، ملتان اسٹیڈیم کے ٹاور میں آگ ،شعلے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

پی ایس ایل 8،آتش بازی سے ملتان اسٹیڈیم کے ٹاور میں آگ لگ گئی۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی لائٹ ٹاور میں لگ گئی لائٹس بند ہوگئیں ، گزشتہ شب جب تقریب کااختتام ہورہا تھاتو ایک شرلی ٹاور میں پھنس گئی ،جبکہ متعدد آتش بازیاں شائقین پر بھی گریں خوش قسمتی کوئی زخمی نہیں ہوا جس کے بعد امدادی ٹیمیں لائٹس کی بحالی میں لگ گئی ۔فائر برگیڈ کی گاڑیاں فوری آگئیں،بحالی کا کام جاری ہے۔شعلے نیچے گرنے سے کرکٹ فینز بال بال بچے۔

ٹاس اور میچ میں تاخیر کا امکان ہوگیا ہے،مرمت کا کام جاری ہے۔

ادھر پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں شایقین کرکٹ ، نا صرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،جس سے ملتان اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،اور مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *