| | | | | | | |

پی ایس ایل 8 نیوز، قلندرز سپراسٹارسےمحروم،شعیب کا بابر کو برینڈ ماننے سے انکار،شاہین پر تنقید

ملتان،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8 نیوز، قلندرز سپراسٹارسےمحروم،شعیب کا بابر کو برینڈ ماننے سے انکار،شاہین پر تنقید۔کراچی کنگز کے بعد لاہور قلندرزکےلئے بھی دھچکا۔وہ بھی ایک سپراسٹار سے محروم ہوگئی ہے۔لیام ڈاسن ان فٹ ہوگئے ہیں اور پی ایس ایل 8 کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ادھر سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے بابر اعظم کو برینڈ ماننے سے انکار کردیا ہے۔پی ایس ایل 8 میچز پر مبصر بنے شعیب اختر کہتے ہیں کہ بابر اعظم برینڈ نہیں ہیں،ان کو تو انگلش بھی بولنی نہیں آتی،ان کو چاہئے کہ وہ اپنی انگلش بہتر کریں،ساتھ میں سٹرائیک ریٹ کو بھی اچھا کرنا ہوگا۔تب دنیا برینڈ مانے گی۔بابر اعظم کے کیریئر میں انگلش کے حوالہ سے یہ ان پر دوسری بار اٹیک ہوا ہے۔پہلی بار بابر نے سخت جواب دیا تھا۔

محمد عامر ملتان نہیں آرہے،پی ایس ایل 8 میچز سے باہر

شعیب اختر نے شاہین شاہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو بڑا سپراسٹار بننے کا موقع خود گنوایا،وہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے دوران انگلینڈ کے خلاف ان فٹ رہتے ہوئے بھی درد برداشت کرتے اور بائولنگ کرتے۔

ادھر افغانستان کے رحمان اللہ گرباز نے پشاورزلمی کو جوائن کرنے کے لئے سفر شروع کردیا ہے۔کراچی کنگز ٹیم اپنے اگلے میچ کے لئے ملتان پہنچ گئی ہے۔جہاں وہ بدھ کو میچ کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *