| | | | | | |

پی ایس ایل 8 افتتاحی تقریب، ٹکٹ ہولڈرزکےلئےشیڈول جاری،گھنٹوں پہلے طلب

ملتان،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کا دبائو پی سی بی نے محسوس کیا ہے اور کرکٹ فینزکی دلچسپی،ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی اور گزشتہ 2 روز سے ملتان اور جنوبی پنجاب ریجن کی عوام کی ٹکٹ ٹکٹ پکار کو سن لیا ہے،اسی وجہ سے بدمزگی سے  بچنے کے لئے پی سی بی نے گھنٹوں پہلے کا شیڈول جاری کیا یے۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کھلیں گے۔پی سی بی نے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹریفک جام سے بچنے کے لیے بروقت پہنچنے اور اپنی نشستیں سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک متاثر کن اور اپنی نوعیت کی پہلی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی۔

لیگز دنیاوی مال،فتنہ ہیں،پی ایس ایل اچھی کیوں،محمد رضوان نے سب بتادیا

 عبداللہ صدیقی، عاصم اظہر، فارس شفیع اور شائی گل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا ترانہ سب ستارے ہمارے گائیں گے۔ افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے شام 8 بجے ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *