| | | | | |

پی ایس ایل 8،پی سی بی اور پنجاب حکومت جھگڑے کا فیصلہ اسلام آباد میں

لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ

پی سی بی اور پنجاب حکومت کا جھگڑا وفاقی حکومت کے پاس پہنچ گیا ہے۔اسلام آباد میں موجود وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی کہ کوئی درمیانی راستہ ہے یا نہیں۔کرک اگین ذرائع کے مطابق جتنی بیان بازی میڈیا پر چل رہی ہے۔پس پردہ ایسا کچھ نہیں  ہے۔معاملات دراصل کچھ اور ہیں،جس پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا ہے۔کوششیں جاری ہیں۔ایک بڑا انسان ،اس کی گرفتاری ،اس کا ممکنہ رد عمل فیصلے میں رکاوٹ ہے۔خیال ہے کہ اگلے 12 گھنٹوں یامنگل کی شام تک 48 گھنٹوں میں فیصلہ ہوگا۔

پنجاب حکومت سکیورٹی کی مد میں 5 کروڑ وصول کرنے کے بعد اب مزید 45 کروڑ روپے مانگنے کے چکر میں ہے۔ادھر سالٹ سیٹ منیجمنٹ لاہور نے عشروں پرانے بل سمیت اب کے بلز بھی کوئی 5 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ادھر پی سی بی اور پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ کوئی درمیانی حل نکالے۔ادھر پی سی بی نے 25 کروڑ روپے بھی دینے سے انکار کیا ہے۔اس کے مطابق ایک ارب روپے تک کا ٹیکس لینے والی حکومت سکیورٹی فراہم کرے۔

جواب میں پی سی بی نے حکومت کو یہ بھی دھمکی لگائی ہے کہ اب سکیورٹی کی وجہ سے کوئی غیرملکی پی ایس ایل 8 چھوڑ گیا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر پی سی بی ایسےہی کروڑوں روپے بھرنے شروع کردے تو جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ دیوالیہ ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *