| | | | | |

پی ایس ایل8،سکیورٹی دینے والوں کو چور پڑگئے،کیمرے ودیگرسامان لے اڑے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پی ایس ایل کو سکیورٹی دینے والوں کو چور پڑگئے۔کیمرے اور قیمتی سامان لے اڑے۔پولیس تلاش میں۔واقعہ لاہور میں پیش آیا،جہاں کی حکومت سکیورٹی کے نام پر پی سی بی سے ہاف ارب روپے وصول کرنے پر بضد ہے۔

پاکستان سپرلیگ 2023 میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا میچ کھیلاجارہاہے۔ظاہری حالات کے مطابق یہاں صرف 2 میچز ہی ہونے کا امکان ہے اور باقی تمام میچز کراچی منتقل کئے جانے  کی باتیں ہیں۔پنجاب حکومت نے سکیورٹی مد میں پی سی بی سے پہلے 45 کروڑ اور اب 25 کروڑ روپے مانگے ہیں۔کرکٹ بورڈ انکاری ہے۔ایسے میں حکومت سکیورٹی دینے سےمعذرت خوا ہے۔اس کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

پی ایس ایل 8،کنگز اور سلطانز پھر آج مقابل،ملتان کیلئے نیا خطرہ،کراچی کیلئے آخری موقع

ایسے میں اس نیوز نے سب کو چونکادیا ہےکہ چوری،ناخوشگوار واقعات سے بچانے والوں کے ہاں ہی چور پڑگئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب  چور سکیورٹی کیمرے اور دوسرا سامان لے گئے ہیں،ان کی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔پولیس نے ایف آر آئی درج کرکے گرفتاری کی ہے۔

لاہورمیں آج شام لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مقابل ہیں۔دن میں دوپہر کوکراچی میں کراچی کنگزاور ملتان سلطانز کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *