| | | | | | | | |

پی ایس ایل 8،سلطانز کا ٹیبل پر پہلا نمبر،نام بڑے نہیں،کام بڑاکرنے والے،رضوان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی

ملتان سلطانز پہلے میچ میں شکست کے باوجود اپنے 2 میچز اور پی ایس ایل 8 کے 3 میچزمکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔متان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 39 بالز قبل شکست دینے سے اس کا نیٹ ریٹ جمع 1.38 ہوگیا ہے۔پشاور زلمی 1.00 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔دونون کے 2،2 پوائئنٹس ہیں۔لاہور قلندرزکے بھی 2 پوائنٹس ہیں،اس کا نیٹ رن ریٹ0.50 ہے۔کوئٹہ -2.72 کے ساتھ بہت نیچے چلا گیا ہے۔

ملتان کی 111 تک فوری رسائی، گلیڈی ایٹرز کو بڑی شکست،سلطانز کا اضافی فائدہ

بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جیت کے بعد سلطانز کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ ہمارےپاس بالنگ میں بڑے نام نہیں مگر  جونیئر نے محنت کی تو ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،میچ کے بعدصحافیوں سےبات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ ہم نے پلان کے تحت کھیلا ۔جیسے رئیلی روسو نے
اننگز کو تعمیر کیا وہ دیکھنے لائق تھا ۔اس نے شاندار انداز میں اننگز کھیلتے ہوئے میچ کا اختتام بھی شاندار انداز میں ختم کیا، اگلے میچوں میں بھی کارکردگی کےاس تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

 کوئٹہ گلڈیٹرزکے خلاف میچ میں 5وکٹیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنےوالے احسان اللہ کاکہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کےپلان پر عمل کیا۔ جس کی وجہ سے میچ کے شروع ہی میں کامیابی مل گئی، وکٹ کافی سپورٹ کررہی تھی جس کافائدہ اٹھایا ۔
اوپر تلے وکٹیں گرنے مخالف ٹیم پریشر میں آگئی ،جس کافائدہ اٹھایا اور 5کھلاڑیوں کاآوٹ کیا جس پربہت خوشی ہے ۔

ملتان سلطانز کے بلےباز رئیلی روسوکا کہنا ہے کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کنڈیشن بہتر ہوگئی تھی ،احسان اللہ نے ایک یادگاری سپل کرایا پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسو کاکہنا تھا کہ پہلی اننگز میں گیند تیز ہورہا تھا جس کی وجہ سے بالرنے خصوصا احسان نے اچھے بال کئے وکٹ پر بیٹنگ آسان نہیں تھی تاہم پہلی اننگز کی نسبت ہمیں رنز بنانے میں آسائی ہوئی۔ان کاکہنا تھا کہ ملتان میں دوبارہ کھیل کر اچھا لگاسری لنکا میں لیگ کھیل کر آرہاہوں اس لےلئےگیمز سےٹیچ تھا مگر ملتان کے کراوڈ کی بات الگ سے ہے خوشی ہے ملتان سلطانز کی جیت میں کردار اداکیا۔

میچ کی کنڈیشن آسان نہیں تھی گیند قدرے نیچی آرہی تھی کوئٹہ کے بالرز اچھی بالنگ کرائی مگر بال بیٹ پرآرہاتھااس لئے رنز بھی بنتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہردن سنڈے نہں ہوتا ہوسکتا ہے کہ اس دن شان اور رضوان سکور کردیں کوئی اور پرفارمنس دکھا دے ہم جیت پر نظر رکھتےہیں اور بہتر پر فارمنس دینے کی کوشش کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کیرئربسٹ بالنگ کرائی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ہمیں اس نوجوان فخر ہے اس نے 150 کی سپیڈ سے بالنگ کرائی اس کے لئے بہت سے نیک خواہشیات ہیں وہ ترقی کی منزلیں طے کرے انہوں نے پاکستان لیگ کو ورلڈ نمبر لیگ کہتے ہوئے کہ پی ایس ایل میں بالنگ ، بیٹنگ اور وکٹ شاندار ہے جس میں شائقین کی دلچسپی بڑھ جاتی ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *