| | | | | | |

پی ایس ایل 8،آج 2 میزبانوں میں سے ایک مہمان،فاتح کراچی یا ملتان

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،آج 2 میزبانوں میں سے ایک مہمان،فاتح کراچی یا ملتان۔پی ایس ایل 8 میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقامل ہونگے۔ایونٹ کے اب تک کے 2 میزبانوں میں سے ایک گھر سے باہر دوسرے کا مہمان ہوگا۔کراچی کنگز اپنے پہلے 4 میچز کھر میں کھیل کر آئی ہے اور ملتان سلطانز اپنا 5 واں میچ ہوم گرائونڈ میں کھیلے گی۔یہ اس کا بھی اور رواں سیزن کا بھی آخری میچ ہوگا جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا،اس کے بعد یہ میلہ سکڑ کر 3 شہروں کراچی،راولپنڈی اور لاہور تک ہوگا۔اگلے چند دن بعد یہ پھر کراچی سے بھی لوٹ جائے گا اور پنڈی ،لاہور میں ہوگا۔

کراچی کنگز مسلسل 3 میچز ہارکر چوتھے میچ میں کامیاب ہوئی ہے اور ملتان سلطانز پہلا میچ ہارکر مسلسل 3 فتوحات سمیٹے ٹاپ پوزیشن پر ہے۔دونوں ٹیموں کی پی ایس ایل تاریخ میچزکے حساب سے برابر نہیں ہے۔10 میچز ہوئے۔4 میں  کراچی کنگز براہ راست فاتح بنے،ایک ٹائی منیچ بھی وہ جیتے یوں ان کی فتوحات 5 ہیں۔ملتان نے 3 میں کامیابی نام کی۔2 میچز بے نتیجہ رہے۔

سرفراز نے شکست کا ذمہ دار سری لنکا کو قرار دے دیا،شاہین کی کیچ ڈراپ پر تالیاں

دونوں ٹیمیں ایک ایک بار کی چیمپئن ہیں۔2020 میں کراچی کنگز اور 2021 میں ملتان سلطانز چیمپئن بنے تھے۔ٹاس کا سکہ محمد رضوان کے حق میں جاسکتا ہے اور وہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اب تک کےرائج طریقہ کو بدل کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کرسکتے ہیں۔بظاہر سلطانز فیورٹ ہیں۔ہوم قلعہ ہے لیکن کنگز اب کی بار ٹکر دے سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *