| | | | | | |

پی ایس ایل 8،آج کراچی کنگز اور اسلام آبادمیں جنگ،کون جیتے گا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،آج کراچی کنگز بمقابلہ  اسلام آباد یونائیٹڈ میں جنگ،کون جیتے گاپی ایس ایل 8،آج کراچی کنگز اور اسلام آبادمیں جنگ۔پاکستان سپرلیگ 2023 میں آج جمعرات کو بھی ایک ہی میچ شیڈول ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک بار پھر معاملہ نیشنل بنک ایرینا کراچی چلا گیا ہے۔میزبان ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 بار کی واحد پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا باہمی ریکارڈ دیکھاجائے تو وفاقی دارالحکومت ٹیم کو 16 میچز میں 6-10 سے سبقت حاصل ہے۔شاداب خان الیون ٹیم نے گزشتہ سال بھی اپنی برتری ثابت کی تھی۔اس سب کے باوجود یہ بات اہم ہے کہ اس سال کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے جس انداز میں پشاور زلمی سے مقابلہ کیا اور صرف 2 رنز کے فرق سے شکست ہوئی۔وہ یہ واضح کرتی ہے کہ ٹیم سیٹ ہے اور درست کمبی نیشن کے ساتھ مزاحمت کرے گی۔

پی ایس ایل 8،سلطانز کا ٹیبل پر پہلا نمبر،نام بڑے نہیں،کام بڑاکرنے والے،رضوان

کراچی کنگز ٹیم جیتے گی یا اسلام آباد یونائیٹڈ۔یہ تو میچ کا آخری سیشن بتائے گا۔پی ایس ایل 8  میں اب تک جو ہوا،اس کی رو سے ملتان نے پہلا میچ ہارکر واپسی کی ہے۔کراچی کنگز کے بھی واپسی کے امکانات ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *