| | | | | | |

پی ایس ایل 8،آج پشاور اور کوئٹہ مقابل،آخری5 میچزمیں کون سی ٹیم ناکام

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،آج پشاور اور کوئٹہ مقابل،آخری5 میچزمیں کون سی ٹیم ناکام۔پی ایس ایل 8 میں آج 2 سابق پی ایس ایل چیمپئنز کامیچ ہے۔نیشنل بنک ایرینا میں دونوں ٹیموں کا یہ میچ اس لئے بھی اہم ہے کہ دونوں کو ملتان میں شکست ہوئی تھی۔ویسے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ آخری 5 میچزمیں جب دونوں کا مقابلہ ہوا تو گلیڈی ایٹرز تمام 5 میچزہارے ہیں۔دونوں کے مجموعی 19 میچزکا جائزہ لیا جائے تو پشاور زلمی کو معمولی سبقت ہے۔10 میں فتح،8 میں شکست ہوئی ہے۔ایک مقابلہ بے  نتیجہ تھا۔

پی ایس ایل 8 میں ٹاس جیت کرت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ زیادہ تر تو بہتر نہیں رہا،اس لئے کہ بہت ہی زیادہ مسائل پیش آرہے ہیں۔اتوار کے دونوں میچزمیں یہ فیصلہ ٹاس کے فاتحین کے گلے پڑا ہے۔دیکھنا ہوگا کہ اس سائنس کو کون ساکپتان تبدیل کرتا ہے۔

یہاں ایک قسم کا بابراعظم اور سرفراز احمد کا مقابلہ بھی ہے۔کرکٹ فینز کو اس کا بھی شدت سے انتظار ہوگا۔میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ٹاس کا سکہ بابراعظم اور میچ کا رخ سرفراز احمد کے حق میں جاسکتا ہے لیکن اگر ٹاس جیت کر پہلے فیصلہ کا ٹرینڈ تبدیل ہوا تو پھر نتیجہ اس کے برعکس ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *