| | | | | | | |

گرل فرینڈ سے تھپڑکھانے والے مائیکل کلارک کو پی ایس ایل مبصر کی پیشکش،کیاجواب دیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

گرل فرینڈ سے تھپڑکھانے والے مائیکل کلارک کو پی ایس ایل مبصر کی پیشکش،کیاجواب دیا ۔اپنی گرل فرینڈ سے سرعام تھپڑوں سے پٹنے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن میں ان کے تبصروں اور کمنٹری کے لئے رابطہ کیا گیا ہے لیکن تاحال انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ہفتہ ایک پبلک مقام پر ان کی ایسی ویڈیو نے تہلکہ مچایا تھا جس میں وہ لنگڑاتے ہوئے چل رہے تھے لیکن اس کے فوری بعد دیکھاگیا کہ ان کی گرل فرینڈ نے ان پر تھپڑوں کی بارش کردی تھی۔واقعہ میڈیا پر رپورٹ ہوا تو مائیکل کلارک کے معاہدے خطرے میں پڑگئے۔اگلے ماہ بھارت میں آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کے تبصرے کے معاہدے بھی کھٹائی میں چلے گئے۔

بابر اعظم چھوڑیں،سابق آسٹریلین کپتان پر تھپڑوں کی بارش کی گونج،رن آئوٹ کا نیا واقعہ،پاکستان ویمنز ٹیم اپ ڈیٹ

گرل فرینڈ ، تھپڑ، مائیکل کلارک،پی ایس ایل مبصر ۔واقعہ کے بعد پہلی بار وہ آسٹریلیا میں پیر کی صبح مارننگ شو میں آئے۔میزبان نے کہا کہ یہ مائیکل کلارک کا نجی معاملہ ہے،اس پر بات نہیں کریں گے۔ساتھ ہی ان کی ٹانگ کا پوچھ لیا کہ لنگڑاتے ہوئے چلنا کیسا ہے۔اس پر کلارک نے واقعہ پر پہلی بار لب کشائی کی لیکن تفصیل نہیں بتائی۔

آسٹریلیا کے لئے115 ٹیسٹ اور 245 ون ڈے میچز کھیلنے والے رائٹ ہینڈڈ بیٹر نے8643 ٹیسٹ رنزبنائے۔28 سنچریز کیں،ورلڈکپ 2015 کے چیمپئن کپتان تھے۔انہوں نے اتنا جواب دیا کہ میں ٹھیک ہوں،دورے تک ٹھیک ہوجائوں گا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے فوری بعد جب میرا بھارت میں معاہدہ کھٹائی میں پڑا تو پی ایس ایل 8 ایڈیشن کے لئے ان کی خدمات حاصل کرنے کے لئے پاکستان سے رابطہ ہوا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ میں بھارت جائوں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *