| | | | | | | |

پی ایس ایل تاریخ،پہلا چیمپئن،پہلا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ

 

عمران عثمانی

پی ایس ایل تاریخ،پہلا چیمپئن،پہلا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ۔کرک اگین آج 21 جنوری سے پاکستان سپرلیگ تاریخ،پاکستان سپرلیگ ہسٹری،پی ایس ایل ہسٹری یا پی ایس ایل تاریخ کا سلسلہ شروع کررہا ہے۔ریکارڈز،تاریخ،ہسٹری،واقعات اور تنازعات سمیت ہر موضوع کا حاطہ کیا جائے گا،یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔پی ایس ایل چیمپئنز کا ذکر بھی ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا شیڈول سامنے آچکا ہے۔13 فروری 2023 سے آغاز ہوگا۔19 مارچ کوفائنل ہوگا۔ایک سال پہلے پی ایس ایل 7  کا آغاز گزشتہ سال اسی ماہ یعنی جنوری میں ہوا تھا۔27 جنوری کو پہلا میچ کھیلا گیا تھا۔اس طرح اس بار ایک سال قریب 18 روز بعد ایونٹ کا آغاز ہوگا۔

پی ایس ایل 8 کا مکمل شیڈول،4 شہر میزبان،سب تفصیلات

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا۔تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔5 ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی،اسلام آباد یونائیٹڈ،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے شرکت  کی۔

 پی ایس ایل کا پہلا چیمپئن

لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔51 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈین اسمتھ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 329 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کرنے پر کراچی کنگز کے آلراؤنڈر روی بوپارہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ335 رنز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے آندرے رسل نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *