| | | | | |

پی ایس ایل افتتاحی تقریب،نجم سیٹھی کا نام لئے بغیر رمیز راجہ پر طنز

ملتان،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل افتتاحی تقریب،نجم سیٹھی کا نام لئے بغیر رمیز راجہ پر طنز۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے فوری بعد  اپنے پیش رو رمیز راجہ پر طنز کردیا۔وہ رمیز راجہ کو بھولے نہیں،یا پھر پی سی بی چیئرمین کو رمیز راجہ کی تنقید آرام لینے نہیں دیتی۔

رنگ و نور کی برسات،پی ایس ایل 8 کا شاہانہ آغاز،اگلے پڑائو کا بھی اعلان

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 افتتاحی تقریب میں نجم سیٹھی نے مختصر خطاب کیا تھا،اس کے بعد رنگا رنگ تقریب ہوئی۔پہلی اننگ کے دوران انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے،اس میں لکھا ہے کہ ہیلو،امید ہے کہ پی ایس ایل ایل 8 کیا فتتاحی تقریب پسند آئی ہوگی۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب سپورٹنگ پچز کا بھی مزا لیجئے،جو میچز میں ہونگی۔

سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو ملکی کرکٹ میں پچزکے حوالہ سے تنقید کا سامنا تھا،یہ الگ بات ہے کہ وہ خود سپورٹنگ پچزکے حامی تھے۔نجم سیٹھی نے دراصل یہ کہا ہے کہ ہم نے افتتاحی تقریب بھی اچھی کرلی،ہم نے پچزبھی اچھی بنالی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *