| | | | | | | | | |

پی ایس ایل کہانی،وکٹوں کی سنچری والے واحد گیند باز کون،ریکارڈ کون توڑےگا

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

پی ایس ایل کہانی،وکٹوں کی سنچری والے واحد گیند باز کون،ریکارڈ کون توڑےگا۔پاکستان سپرلیگ کی کہانی یہ ہے کہ 2016 سے شروع ہوکر 2023 تک آن پہنچی،تاریخ کی کامیاب ترین ٹی 20 لیگ ہے۔پی ایس ایل ہسٹری تیزی کے ساتھ سربلند ہے۔کرک اگین اس کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پی ایس ایل کہانی،پی ایس ایل ہسٹری اور پی ایس ایل تاریخ کے ابواب کے نیچے اس کے بیٹنگ ریکارڈز پیش کرچکا ہے،یہاں پی ایس ایل بائولنگ ریکارڈز پیش کئے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل کہانی، بیٹنگ ریکارڈز میں فخرزمان نے بابر اعظم سے بڑا اعزاز چھین لیا

کرک اگین نے گزشتہ سال یہاں لکھا تھا کہ پاکستان سپر لیگ تاریخ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اس بار وہ اعزاز حاصل کرنے جارہے ہیں جو منفرد بھی ہوگا،پہلا بھی ہوگا،ان سے قبل کوئی کرسکا،نہ ان کے بعد کسی کے نام ہوگا،وہ اعزاز ہے پی ایس ایل تاریخ کی پہلی وکٹ سنچری کا۔

اور پھر ایسا ہی ہوا۔وہاب ریاض اب پشاور زلمی کے کپتان نہیں رہے لیکن پی ایس ایل ہسٹری میں وہ وکٹ کی سنچری مکمل کرنے والے اب تک کے واحد اور تاریخ کے پہلے گیند باز ہیں۔

وہاب ریاض اب تک77 میچز میں 103 وکٹیں لے کر ایونٹ کی تاریخ کے مجموعی طور پر ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں،،ویسے  ان کے قریب ترین حریف ان کے ساتھ کھیلنے والے حسن علی ہیں،انہوں نے اب تک 64 میچز میں 81 وکٹیں نام کی ہیں۔شاہین آفریدی  اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔49 میچزمیں 67 شکار کرلئے ہیں۔شاداب خان کے 61 میچزمیں 65 شکار ہیں  فہیم اشرف 49 میچز میں 64 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

ویسے حسن علی کے پاس ایک اعزاز اور ہے۔وہ ہے کسی بھی ایک سیزن یا لیگ میں سب سے زیادہ 25 وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ۔2019 میں انہوں نے 13 میچز میں 25 وکٹیں لیں،آج تک کوئی گیند باز اتنی وکٹیں ایک لیگ میں نہیں لے سکا،حسن علی اس 25 کی بجائے کم سے کم 19 وکٹیں لے جائیں تو وہ بھی سنچری مکمل کرلیں گے۔

پی ایس ایل کہانی،پاکستان سپرلیگ کے چیمپئنز اور پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ

ایک اننگ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز انگلینڈ کے روی بوپارا کا ہے جو لیگ کی تاریخ کے اولین ایڈیشن 2016 میں بنا تھا،یہ اعزاز آج 8 ویں ایڈیشن میں بھی چیلنج کے طور پر کھڑا ہے،انہوں نے کراچی کنگز کے لئے لاہور قلندرز کے خلاف صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف اور عمر گل نے بھی 6،6 وکٹیں لیں،اول الذکر نے 19 اور آخر الذکر نے 24 رنز دیئے۔اس لئے بوپارا اب بھی اس باب میں نمبر ون ہیں۔

بہترین اکانومی ریٹ افغانستان کے  راشد خان  کے پاس ہے۔قلندرز کے لئے 17 میچز میں 5 اعشاریہ 88 کے اکانومی ریٹ سے بالز کیں۔بہترین ایوریج عمران طاہر کے پاس 17 اعشاریہ 48 کی اوسط سے گیندیں کیں۔کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہد آفردیدی   4 اوورز میں 67 رنزکی مار کھاکر اب تک کے مہنگے ترین بائولر ہیں۔

وکٹ کیپینگ میں کامران اکمل 69 میچز میں 60 شکار کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ایک سیزن کے بہترین وکٹ کیپر محمد رضوان ہیں،انہوں نے 2021 ایڈیشن کے 12 میچزمیں 20 شکار اپنے نام کئے تھے۔

پی ایس ایل کہا نی کا 7 واں چیپٹرلاہورقلندرزکا سرورق،پہلی بار چیمپئن

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *