| | | | | | |

گلیڈی ایٹرز ایک طرف ،مارٹن گپٹل کی اکیلے اننگ،سنچری،عامر زخمی

 

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

 

پی ایس ایل 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک طرف ہوگئی،صرف کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے خلاف پوری اننگ کھیل ڈالی۔تھوڑا سا حصہ افتخار احمد کا رہا۔دونوں نے 5 ویں وکٹ پر 69 رنز کی شراکت قائم کی ۔
ایک موقع پر سرفراز الیون کے 2 کھلاڑی صفر اور 4 پلیئرز 23 کے قلیل اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔افتخار نے 32 کی اننگ کھیلی۔سارا کام ہی گپٹل کا تھا۔انہوں نے 62 بالز پر سنچری مکمل کی ۔4 چھکے 11 چوکے لگائے۔

محمد عامر کو جہاں پہلی وکٹ ملی ،وہاں اوور کے دوران ان کی ٹانگ میں شدید تکلیف ہوئی۔وسیم اکرم کی پریشانی دیدنی تھی ۔

گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹ پر 168 رنز بنالئے۔گپٹل 117 پر آؤٹ ہوئے ۔عماد وسیم نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عامر یامین نے 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *