| | | | | |

بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد،مڈل آرڈرمسائل،شاہین کی دستیابی پر رمیزراجہ کے انکشافات

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے پلیئرز کے لئے پی ایس ایل کے دروازےکھل چکے ہیں۔میرے آنے کے بعد 70 فیصد بجٹ کرکٹرز اوران کی فلاح کےلئےمختص کردیا گیا ہے۔میں نے اپنی آنکھوں سے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو دم توڑتے دیکھا ہے،میں نے وہ اقدامات اٹھائے ہیں جس کا مستقبل روشن ہے۔

 

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی سیبی چیئرمین نےکہا ہے کہ اگلے سال ایشیا کپ پاکستان میں ہے۔بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یانہیں،میں ابھی کچھ نہیں بول سکتا،یہاں سے بیٹھ کر تمام سیاسی باتیں اس طرف منتقل کردینا کافی نہیں ہوگا۔لوگ سمجھتے ہیں کہ وہاں مشکلات ہیں لیکن دوریاں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں۔اب ہمیں بھی اندر بیٹھ کر دیکھنا ہوگاکہ ہم کیا کچھ درست کرسکتے ہیں،ہمیں بھی دیکھنا ہوگا۔جہاں تک ان کے آنے کا تعلق ہے،یہ بڑا بریک تھرو ہوگا،کرکٹر کے طور پر یہی کہوں گا کہ وہ آئیں گے تو کیا استقبال ہوگا۔

ایک اور سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ نوجوان ہیں،جوشیلے ہیں۔بھارت کے خلاف ورلڈٹی 20 میچ کے مین آف دی میچ ایوارڈ لینا چاہیں گے ،لیکن وہ تو بچے ہیں،یہ ایک میچ کا مسئلہ نہیں،اس کے کیریئر کا ایشو ہے،ہم اس کے وارم اپ میچزدیکھیں گے ،پھر فیصلہ کریں گے کہ ان پر کتنا بوجھ ڈالاجاسکتا ہے۔امید ہے کہ وہ کھیلیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں حتمی اچھی نیوز آگئی،کرک اگین خبر کی تصدیق

رمیز راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی مڈل آرڈر میں مسئلہ ہے،بہتر ہونے کی ضرورت ہے لیکن ابھی اس ٹیم نے آخری بال تک لڑنے کی مثال قائم کی ہے،اس لئے  ان کو اتنا بھی ڈی گریڈ مت کریں۔بہتری کی ضرورت ہے۔بابر اعظم کو بطور کپتان اعتماد دیا،اس کے اثرات دکھائی دیئے۔بطور چیئرمین پی سی بی مشکل کام ہے،کمنٹری آسان ہے لیکن میں چونکہ کرکٹر تھا،سب کو 20 سے 25 سال سے جانتا ہوں،اس لئے کوئی مشکل تو نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *