| | | | |

راولپنڈی ایکسپریس فلم تنازعہ کا شکار،شعیب اختر کا پراجیکٹ ٹیم سے پھڈا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

شعیب اختر کی لائف پر بننے والی فلم کسی بڑے تنازعہ کا شکار۔فلم میکرز اور شعیب اختر میں پھڈا۔فلم کی ریلیز اسٹاپ۔راولپنڈی ایکسپریس نے سب کو فارغ کردیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس بند ہوگئی۔شعیب اختر برہم ۔اپنے اوپربننے ولی فلم پراجیکٹ پر جھگڑا ہوگیا ہے۔اس بات کا اعلان شعیب اختر نے خود سے کیا ہے۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ کئی ماہ کے بڑے پراجیکٹ پرکام کرنے کے بعد اب معاملہ اس سٹیج پر پہنچاہے کہ میری لیگل ٹیم اور فلم بنانے والی ٹیم میں  کوئی مفاہمت نہیں ہوسکی ہے۔یقینی طور پر یہ میرا بڑاخواب اور بھرپور پراجیکٹ تھا، اس کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی اور کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے۔بدقسمتی سے کچھ چیزیں درست نہیں جارہی تھیں۔ہم نے فیصلہ کن بات کی لیکن کامیاب نہ ہوئے۔ہم نے یہ پراجیکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس،شعیب اختر کی فلم تیار،پردہ اٹھادیا

شعیب اختر کہتے ہیں کہ میری فلم راولپنڈی ایکسپریس  کا پراجیکٹ میں نے مکمل طور پر ختم کردیا ہے اور اس کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں۔

شعیب اختر نے وارنننگ دی ہے کہ اگر اس کے بعد کسی نے یا پراجیکٹ ٹیم میں سے کسی رکن نے میری فلم کے حصہ،میری ذات اور میرے نام سے استعمال کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف لیگل ایکشن لیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *