| | |

روہت شرما کا اپنے ہی بورڈ کے خلاف طبل جنگ

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما کا اپنے ہی بورڈ کے خلاف طبل جنگ۔بھارت میں بھی سینئرز کو سائیڈ لائن کرنے کی تیاریاں ہیں،ان میں کپتان روہت شرما بھی شامل ہیں۔ان کو ٹی 20 پلان سے نکالنے پر کام جاری ہے لیکن بھارتی کپتان روہت شرما نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ٹی 20 چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

علیم ڈار کیوی بیٹرز،شائقین پر برہم کیوں ہوئے

گزشتہ سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں ان کی ناکامی،بھارت کی سیمی فائنل میں شکست نے بڑے مسائل کھڑے کئے۔اس کے مقابل پاکستان نے فائنل کھیلا تھا۔اس کے بعد بھارت نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز نئے کپتان ہردک پانڈیا کی قیادت میں جیتی ہے۔

روہت شرما نے بورڈ پلانز کے خلاف  طبل جنگ بجادیا ہے اور ٹی 20 انٹرنیشنل خود سے چھوڑنے سے انکار کیا ہے،جب کہ وہ کپتان بھی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *