| | | |

ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کو ایسا جواب کہ سوالات کھڑے ہوگئے

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کو ایسا جواب کہ سوالات کھڑے ہوگئے۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی ہلیہ ثانیہ مرزاکے درمیان کچھ ایسا ضرور چل رہا ہے کہ جس سے گزشتہ سال کے آخر سے چلتی ان افواہوں اور نیوز کو تقویت ملتی ہے کہ دونوں کے تعلقات میں بڑی گڑبڑ ہے۔اس کا اندازہ تازہ ترین ایک عمل میں دکھائی دیا ہے۔

اسی سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر انہوں نے باقی دوستوں اور لوگوں کو پرجوش جوابا ت دیئے۔بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کو شکریہ کے ساتھ اور بھی کچھ لکھا،متھالی راج کو بھی 8 لفظ لکھے،سچن ٹنڈولکر سمیت تمام ان اہم شخصیات ،جنہوں نے ثانیہ مرزاکو ریٹائرمنٹ پر حوصلہ افزائی کے پیغامات بھیجے تھے،ان سب کو پرجوش انداز میں جوابات دیئے لیکن اپنے شوہر شعیب ملک کو سرد مہری سے بھرا مختصر ساجواب لکھا۔

اہلیہ کی ریٹائرمنٹ یا آنسو،شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کیلئے کیا پیغام

حال ہی میں آسٹریلین اوپن کا ڈبل فائلنز کھیلنے کے فوری بعد ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو اس موقع پر وہ روپڑی تھیں۔اسی شام ان کے شوہر شعیب ملک نے ایک ٹوئٹ کی اور اس میں انہوں نے ثانیہ مرزا کی ٹینس خدمات،کیریئر اور ان کی بطور ویمن پلیئر کو دوسروں کے لئے ایک مثال قرار دیا تھا۔

یہ جمعہ کی بات ہے ،آج اس کے تیسرے روز ٹینس اسٹار نے جواب دیا ہے،ایسا جواب کہ اس میں بہت سے سوالات آگئےہیں۔ثانیہ مرزا نے محض اتنا لکھا ہے۔شکریہ

ثانیہ مرزا کے لئے شعیب ملک کا آفیشل روایتی ٹوئٹ،غیر روایتی انداز

اب ایک میاں بیوی کے اچھے تعلق،برسوں کے ساتھ کے بعد کیریئر سے ریٹائرمنٹ ایک بڑی بات ہوتی ہے۔ایسے مواقع پر  پارٹنر اتنا ضرور واضح کرتے ہیں کہ شادی کے بعد کیریئر کا جاری رکھنا شوہر کی مدد،سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا لیکن ثانیہ مرزا نے ایسا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے دل رکھنے کیلئے 2 لفظ تک بھی نہیں لکھے اور لکھا کہ

شکریہ

اس کا مطلب یہ ہوا کہ معاملہ خراب ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالہ سے تشویشناک خبریں،اصل حقیقت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *