| | | | | | | | | | |

ٹی 20ورلڈکپ کادوسرا میچ بھی آج،انگلش کپتان نے چیمپئن کا بتادیا،مزید خبریں

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کپتان جوس بٹلر نے آسٹریلیا میں ٹی 20 سیریز جیتنے کے باوجود کینگروز کو ہی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا فیورٹ ملک قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں جیتے،آسٹریلیا میں آکر سیریز جیتے،اس کے باوجود میں آسٹریلیا کو اس ایونٹ کا فیورٹ کہوں گا کیونکہ وہ میزبان ہیں اور کنڈیشنز کو ان سے بہتر کوئی جان نہیں سکتا۔انگلش کوچ موٹ کا ماننا ہے کہ انگلینڈ ہی فیورٹ ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ماہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ون ڈے کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں لیکن اب ٹی 20 میں وہ اپنی ذمہ دارای جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ہمارے ساتھ فیورٹ کا ٹیگ نہیں لگایا جارہا ہے تو کوئی بات نہیں،ہم ایسے ہی خوش ہیں اور جیتیں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا آج آغاز،پہلا مقابلہ ہی بڑے کرنٹ والا،کیا ہوسکتا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سربراہ ساروگنگولی 18 اکتوبر کے بعد بورڈ کے صدر نہیں رہیں گے،انہوں نے ایک بار پھر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت کا الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ہے۔یوں بڑی سیٹ سے وہ چھوٹی سیٹ کے لئے کام کریں گے۔

پاکستان  نے یو اے ای کی آئی ٹی ایل 20 کا بائیکاٹ کردیا ہے،اس نے اعظم خان کو بھی این اوسی دینے سے انکار کردیا ہے۔

شاہین آفریدی بڑی رکاوٹ عبور کرکے بابر اعظم کے پاس پہنچ گئے،آخری امتحان باقی

ٹی 20 ورلڈکپ کا آج کا دوسرا میچ گروپ بی میں  نیدر لینڈز اور عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ادھر 23 اکتوبر کو میلبورن میں شیڈول پاک،بھارت میچ شدید خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔میلبورن میں جمعرات سے پیر تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *