| | |

شان مسعود کی شادی تقریبات شروع،انگوٹھی پہنادی

پشاور،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کی شادی تقریبات شروع،انگوٹھی پہنادی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور حال ہی میں ون ڈے سیریز کیلئے نائب کپتان بننے والے شان مسعود کی شادی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ان کی اپنی ہونے والی اہلیہ کے ساتھ انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔شادی کی تاریخ 21 جنوری 2023 یعنی آج کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹیسٹ کھلاڑی اپنی ہونے والی اہلیہ کو انگوٹھی پہنارہے ہیں اور دونوں کی خوشی دیدنی ہے۔

شان مسعود کی اہلیہ کا نام میشے خان ہے۔ان کا تعلق پشاور سے ہے۔33 سالہ شان مسعود 14 اکتوبر 1989 کو کویت میں پیدا ہوئے تھے۔پاکستان  کے لئے اب تک 25 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *