| | | |

شاداب خان کی مہندی،کس کرکٹر کی اہلیہ رنگ چڑھارہی ہیں

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

شاداب خان کی مہندی،کس کرکٹر کی اہلیہ رنگ چڑھارہی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کی مہندی تقریب ہوگئی ہے۔راولپنڈی میں ہونے والی مہندی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔ان کی شادی پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہورہی ہے۔

شاداب خان کی شادی بھی بڑے کرکٹر کے گھر

پی ایس ایل 8 سے قبل شاداب خان کا اپنی پی ایس ایل ہوگیا۔اہم بات یہ ہے کہ شاداب خان کے ہاتھوں پر مہندی کون لگارہا ہے۔صاف دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ کام ان کے ساتھی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کررہی ہیں۔ان کا انداز بھی لاجواب تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ کچھ روز قبل کرک اگین نے سب سے پہلے یہ نیوز بریک کی تھی کہ شاداب خان کی شادی ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ طے پاگئی ہے۔نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں اس کے کئی گھنٹوں بعد یہ نیوز شائع ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *