| | | | |

شاہین شاہ کو عمرہ کی سعادت،عماد وسیم کاذومعنی بیان

مکہ مکرمہ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

شاہین شاہ کو عمرہ کی سعادت،عماد وسیم کاذومعنی بیان۔پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا کی ویٹ ٹوئٹر پر لیفٹ ہینڈ پیسر نے اپنی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ الحمد للہ۔

شاہین شاہ آفریدی گزشتہ سال کے ٹی 20 ورلڈ فائنل کے دوران ان فٹ ہوئے،اس کے بعدسے تاحال واپسی نہیں کرسکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کے اختتامی لمحات میں ری ہیب کیلئے انہوں  نے قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی تھی۔

شاداب خان کی شادی بھی بڑے کرکٹر کے گھر

شاہین شاہ ،عمرہ ،سعادت،عماد وسیم،ذومعنی بیان۔ادھر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بڑا ذومعنی بیان دیا ہے۔پی ایس ایل 8 سے قبل انہوں نے کہا ہے کہ میں کرکٹ میں یاری دوستی پر یقین نہیں رکھتا۔میرٹ پرفیصلہ کرتا ہوں۔اس سال ایک بار پھر کراچی کنگز ان کی کپتانی میں کھیلے گی۔یاد رہے کہ کرکٹ میں یاری دوستی نبھانےکا الزام ان دنوں پاکستانی کپتان بابر اعظم پرلگایا جاتا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال کراچی کنگزکی کپتانی کی تھی اور ناکام ہوگئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *