| | | | | | | |

چیئرمین پی سی بی سے کپتان تک مٹی کے سادھو،شعیب اختر کی تاریخی چھترول

پرتھ،راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

شعیب اختر کہتے ہیں کہ مجھے تکلیف ہورہی ہے کہ پاکستان ہارگیا۔میں بار بار کہتا رہا کہ اوپنرز اور مڈل آرڈرز اس کام کے نہیں ہیں کہ یہ ایونٹ جتواسکیں،ہم مسلسل نہیں جیت سکیں گے۔پاکستان کا کپتان اچھا نہیں ہے،کھیلے اچھا نہیں ہے۔بیڈ کپتانی ہے۔میری کوئی بات نہیں سن رہا۔کیا توقع کرتے ہو کہ تم کو بیک کروں،ایسے منہ اٹھاکر نہیں  چل پڑتے جیسا کہ پوری ٹیم کھیلنے چلی جاتی ہے اور یہ کھلاڑی منہ اٹھاکر گرائونڈ میں اترآتے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ منیجمنٹ سے  لے کر پی سی بی تک ہرجگہ نل بٹا نل بیٹھے ہیں،چیئرمین بھی شامل ہیں۔کسی کویہ سمجھ نہیں ہے کہ کسے کھلانا ہے،یہ شرمندگی  ہے،ہمیں انڈیا بیٹھنا پڑتا ہے،میڈیا کو جواب دینا پڑتا ہے،کیا جواب دوں۔پاکستانی ٹیم کی اس کارکردگی کا کیا دفاع کروں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ،زمبابوے سے شکست کا کرک اگین خدشہ سچ،سیمی فائنل ابھی ممکن

اب یہ بحث ہوگی کہ وہ اس کو ہرادے یا وہ ہارجائے تو  ہم آگے جاسکتے۔یہ کیا بات ہوئی،ہم پہلی پوزیشن کی کرکٹ کیوں نہیں کھیلتے۔یا بھیک میں پوزیشن لینی ہے ۔بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارگئے،میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ پاکستان اگلے ہفتہ اور بھارت اس سے اگلے ہفتہ واپس آجائیں گے،وہ بھی 30 مارخان نہیں ہیں۔ان کے پاس کوئی بڑا 30 مارخان نہیں ہے۔

زمبابوے والی ٹیم کے بارے میں میں پہلے ہی بول  رہا تھا کہ لائن و لینتھ سے بال کریں گے تو پاکستان ہارجائے گا۔حیدر علی 8 ویں نمبر پر آرہا ہے۔پورے ملک کو خراب کیا۔میں نے کہا  تھا کہ ایوریج لوگ ایوریج فیصلے کریں گے۔ایوریج پلیئرز سلیکٹ ہونگے۔پرفارمنس بھی  لو ایوریج ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ ،قومی کرکٹرز،نے پوری قوم کو غرق کردیازمبابوے سے شکست

شعیب اختر کہتے ہیں کہ اور سلیکٹ کریں نااہل لوگ،نہ لائو کام کےبندے،مجھے بے شک نہ لائو۔نالائق آدمی بٹھا کر انجوائے کرو۔ایوریج لوگوں کے ساتھ انجوائے کریں۔مٹی کے مادھو بٹھائے ہوئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آج کا تیسرا میچ،پاکستان کے لئے ایک پریشانی،زمبابوے کے لئے 2 تسلی بخش پہلو

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *