| | |

جنوبی افریقا کی آج سے ورلڈکپ سپر لیگ کی اہم سیریز،روہت شرما الیون باہر،مقابل بچے

لکھنو،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا کی آج سے ورلڈکپ سپر لیگ کی اہم سیریز،روہت شرما الیون نہیں ،دوسرے درجہ کی بھارتی ٹیم مقابل۔جنوبی افتریقا کے لئے اہم ترین دن ہیں۔سامنے بھارت کی نمبر 2 ٹیم ہے،شکست کا خطرہ تو کم ہے۔پھر بھی امکان تو ہے۔پہلے تو کلیئر ہو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے درمیان ایک اہم سیریز ہونے جارہی ہے۔بھارت کے لئے قطعی غیر اہم،۔جنوبی افریقا کے لئے حد سے زیادہ اہم۔3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج لکھنو میں ہوگا اور مزے کی بات یہ ہے کہ روہت شرماالیون آج بھارت چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہونے جارہی ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھارتی ٹیم کی آج آسٹریلیا روانگی ہے،بھارت کی دوسرے درجہ کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیل رہی ہے۔شیکھر دھون کپتانی کریں گے۔محمد سراج سمیت سیکنڈ بنچ کی ٹیم ایکش میں ہوگی۔

اب یہ سیریز بھارت کے لئے تو اس لئے غیر اہم ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں اسے کوئی خطرہ نہیں،وہ میزبان ہونے کی بنیاد پر پہلےہی 2023 ورلڈکپ کے لئے ٹکٹ کٹواچکی ہے۔

اب جنوبی افریقا کا معاملہ کیا ہے۔

اس کا معاملہ یہ ہے کہ اس نے اب تک 13 میچزکھیل لئے ہیں۔49 پوائنٹس ہیں۔11 ویں پوزیشن ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اگلے سال کے شروع میں اس نے آسٹریلیا میں شیڈول 3 ایک روزہ میچزکی سیریز بھی کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔جنوری میں اس کے 30 پوائنٹس آسٹریلیا کو جاری ہوجائیں گے۔اس اعتبار سے ابھی اسے گنتی میں شامل کرلیا جائے تو بس پھر 16 میچز میں 49 پوائنٹس اور 11 واں نمبر ہوا۔اس کے بعد بھارت سیریز سے آخر تک اس کے پاس 8 میچز باقی ہیں اور ممکنہ پوائنٹس 80۔سارے میچزجیتے ،سلو اوور ریٹ کا شکار نہ ہوتو 129 پوائنٹس بنتے ہیں۔پھر جاکر کہیں امید ہوگی کہ ورلڈ کپ 2023 کا ٹکٹ مل جائے گا۔اس کے 3 میچز بھارت اور 3 ہی انگلینڈ کے خلاف باقی ہیں۔20 میچز نیدر لینڈز سے ہونگے۔1 سے 2 ناکامیاں اس کا راستہ روک سکتی ہین اور وہ ورلڈکپ 2023 سے باہر ہوگا۔پھر اسے کوالیفائر کھیل کر کوشش کرنا ہوگی۔

بھارت اور جنوبی افریقا کا ون ڈے میچ آج لکھنو میں دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *