| | | | |

سری لنکا کا بھی بھارت پر ٹرپل سنچری کا تڑکا ،پیٹ کمنز دورہ پاکستان پر اب کیا بول گئے

 

 

راج کوٹ ،کرک اگین

 

سری لنکا نے بھارت پر ٹرپل سنچری کا تڑکا لگا دیا ہے۔یوں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کی بڑی جیت کے خواب بکھر گئے ہیں۔بھارت نے راجکوٹ میں 7 وکٹ پر 373اسکور کئے۔ویرات کوہلی نے سنچری کی۔انہوں نے 113 اسکور کئے۔روہت شرما نے 83 اور شبمان گل نے 70 کی اننگز کھیلیں۔جواب میں پتھم نشانیاں نے 72 کی اننگ کھیلی لیکن کپتان داشن سناکا نے 9 ویں وکٹ پر 100 رنز کی شراکت بنائی۔8 ویں وکٹ 206 پر گرگئی تھی لیکن 9 ویں وکٹ پر 100 رنز بنے،ان۔میں ساتھی کھلاڑی کوشان راجیتھا نے 9 رنز کئے۔کپتان نے سنچری بنائی۔108 پر ناقابل شکست رہے۔عمران ملک نے 3 وکٹیں لیں۔بھارت 373 رنز کے جواب میں سری لنکا سے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 306 رنز بنالئے۔جب کہ وہ 8 کھلاڑی آئوٹ کرسکے۔

ہیری بروک نے آئی سی سی منتھ آف دی پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا۔پاکستان میں ہونے والی کرکٹ بیسٹ پلیئر آف دسمبر کے لئے پاکستان نہیں،بابر یا رضوان نہیں۔انگلینڈ کے ہیری بروک 468 اسکور کرکے یہ ایوارڈ جیت گئے ہیں۔

پیٹ کمنز اینڈ کمپنی نے دورہ پاکستان کیلئے ہوٹل قید کو مشکل قرار دیا ہے اور ان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی ایسے ہی خیالات ظاہر کئے ۔مستقبل میں ہوٹل سے باہر کی مصروفیات کو بھی شامل کرنے کا کہا گیا ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *