| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،سری لنکن بائولرز نے آئرش ٹیم قابو کرلی،معمولی ہدف کا چیلنج

کینبرا،کرک اگین رپورٹ

آئرلینڈ نے سری لنکا کو ٹی 20 ورلڈکپ میچ کے سپر 12 مرحلہ میں جیت کے لئے 129 رنزکاہدف دے دیا ہے۔کینبرا میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے والی آئرلینڈ ٹیم کھل کر بیٹنگ نہیں کرسکی۔وقفہ وقفہ سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے تیز اسکور نہیں بنا۔ایک موقع پر 60 کے اسکور پر 4 کھلاڑی آئوٹ تھے۔ہیری ٹیکر نے اپنا ٹریگر دبانے کی اچھی کوشش کی اور اختتامی اوورز میں وہ بھی 45 اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔

سری لنکن اسپنرز نے آخری اوور میں بھی کنٹرول رکھا،نتیجہ میں آئرلینڈ ٹیم بڑا اسکور نہیں کرسکی اور  8وکٹ پر  اسکور 128 تک ہی محدود ہوگیا۔

 سری لنکا کی جانب سے تکشانا نے 19 اور ہاسارنگا نے2،2 وکٹیں لیں۔یہ میچ ٹی 20 ورلڈپ 2022 کے سلسلہ کا سپر 12 گروپ 1 کا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *