ٹی20 ویمنز ورلڈکپ،پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف بڑی فتح

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ٹی20 ویمنز ورلڈکپ،پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف بڑی فتح۔پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کو 70 رنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا ہے۔منیبہ علی کی سنچری کے بعد نشرا سندھو نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور 4 وکٹیں لیں۔

کیپ ٹائون میں گرین شرٹس نے 5 وکٹ پر 165 اسکور کئے۔اننگ کی خاص بات منیبہ علی کی شاندار سنچری تھی،انہوں نے پاکستان کے لئے پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل،پہلی ٹی 20 ورلڈکپ سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ 102 رنزبناکر آئوٹ ہوئیں۔انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ ،منیبہ علی نے نئی تاریخ رقم کردی

جواب میں آئرش بیٹنگ لائن ناکام ہوئی اور16 اوورز 3 بالز پر صرف 95 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔نشرا سندھو نے 18 رنز دے کر 4 اور سعدیہ اقبال وندا ڈار نے 2،2 وکٹیں لیں۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ 2 کی ٹیبل پر 2 میچزکے بعد تیسرے نمبرپرآگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *