| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2022،پاکستانی اسکواڈ میں پہلی تبدیلی ہوگئی،دوسری بھی جلد

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں پہلی تبدیلی ہوگئی ہے۔اس طرح یہ عمل ایونٹ کے آغاز سے 9 روز قبل شروع ہوا ہے۔مزید ایک اور تبدیلی بھی متوقع ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ریزرو پلیئرز میں شامل فخرزمان کو 15 رکنی اسکواڈ میں لایا جارہا ہے۔عثمان قادر کو ریزرو میں رکھاجائے گا۔پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ہوگیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2022،تمام ٹیموں کے حتمی اسکواڈز

ٹی 20 ورلڈکپ اور انگلینڈ سیریز کے لئےپاکستان کے اسکواڈز گزشتہ ماہ جاری ہوئے تھے۔فخرزمان ایشیا کپ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاک،انگلینڈ سیریزمیں شامل نہیں تھے لیکن ورلڈکپ اسکواڈز میں بھی ان کو دوسرے درجہ میں ڈالا گیا تھا۔اب پاکستان کی مسلسل ہونے والی مڈل آرڈر فلاپ شو کے بعد سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ نے کپتان اور کوچز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر تک نیوزی لینڈ میں مصروف ہوگی۔اس کے بعد آسٹریلیا روانگی ہوگی۔فخرزمان  وارم اپ میچز میں شامل ہونگے۔دوسری تبدیلی اگلے 3 روز میں سامنے آئے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *