| | | | |

ٹی20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز کی شکست سے بڑا واقعہ،بچہ منہ کے بل میدان میں

 

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

ایک جانب ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز یوں زیادہ قبل توجہ ہوگئے ہیں کہ مسلسل 2 روز 2 بڑی ٹیمیں، سابق ٹی 20 ورلڈچیمپئنز سائیڈز بڑی شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔یہ اپنی جگہ ایک چونکادینے والی بات ہے۔میچزکی یہ سنسنی خیزی کیا کم ہے لیکن اسی دوران ایک ور واقعہ نے سب کو ہلاکررکھ دیا۔

ہوبارٹ میں سکاٹ لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف  اننگ کےدوران ایک دل کی دھڑکن کو روکنے والا واقعہ پیش آیا،جب ایک بچہ ایک چھوٹی پہاڑی سے منہ کے بل ریلنگ کے اوپر سے ہوا دوسری جانب گرا۔سیکنڈ جتنے وقفہ سے ایک مرد کو اس کے پیچھے تیزی سے کودتا دیکھاگیا،جس سے واضح ہوا کہ کوئی افسوسناک واقعہ ہے۔

کرک اگین کی محسوس کی گئی خطرے کی چاپ درست،ویسٹ انڈیز بھی ہارگیا

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ کسی طرح پہاڑی کے نیچے سے ریلنگ پر چڑھنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور وہ سر کے بل زمین پر گرپڑا۔

بعد میں فوری دیکھا گیا کہ ایک آدمی پیچھے بھاگتے آرہا ہے جسے بہت سے لوگ  اسے بچہ کا والد سمجھ رہے تھے،  چھوٹے بچے کے پیچھے بھاگتے ہوئے ریلنگ پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔

پیر کے روز سکاٹ لینڈ نے اسی میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا تھا ۔یہ بڑا اپ سیٹ تھا۔ویسٹ انڈیز 2012 اور 2016 کا ٹی 20 چیمپئن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *