| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،بنگلہ دیش کا زمبابوے کو قابل حوصلہ ہدف

 

برسبین،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوےکو جیت کے لئے 151 رنزکا ہدف دیا ہے۔برسبین میں جاری سپر 12 کے اس اہم میچ سے متعدد ٹیموں کی دھڑکنیں جڑی ہیں۔بنگلہ دیش کی جیت پاکستان کے مفاد میں ہوگی۔

شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا متوقع فیصلہ کیا،چمکتی دھوپ  میں اس کے بیٹرزآغاز اچھا نہ کرسکے اور 32 رنزپر 2 وکٹ گنواچکے تھے،یہاں اوپنر نجم الحسیبن  نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی،ان کا ساتھ لتن داس نے 14 اور شکیب الحسن نے 23 رنزبناکر دیا،اس مختصر کوشش سے نجم کو یہ فائدہ ہوا کہ وہ اپنی پہلی ٹی 20 ہاف سنچری مکمل کرگئے۔وہ55 بالز پر 71 اسکور کرکے گئے۔

کرک اگین تجزیہ درست،بنگلہ دیش ٹاس جیت گیا،زمبابوے کی بیٹنگ

عفیف حسین اور مصدق حسین نے آخری اوورز میں اسکور بنانے کی کوشش کی۔اس دوران زمبابوے کے فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ دیکھنے کو ملی۔متعدد کیچز ڈراپ کئے۔آخری اوور  میں مصدق 7 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔بلیسنگ موزا ربانی 13 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں۔عفیف حسین 29 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 150 رنزبناسکی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *